آسٹریلین سٹرائیکرمچل ڈیوک نےانٹرنیشنل فٹبال کوخیربادکہہ دیا

مچل ڈیوک نےآسٹریلیاکیلئے50میچزکھیلے13گولزاسکورکئے

میلبورن(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کے تجربہ کاراسٹرائیکر مچل ڈیوک نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔34سالہ مچل ڈیوک نےقطرمیں ہونےوالےفیفاورلڈکپ2022میں ڈنمارک کےخلاف فیصلہ کن گول کر کے آسٹریلیا کو 12برس بعدورلڈکپ میں پہلی فتح دلائی تھی،اسی کامیابی کی بدولت ٹیم پری کوارٹر فائنل تک بھی پہنچی تھی۔مچل ڈیوک نےاپنے بین الاقوامی کیریئرکےدوران آسٹریلیا کی نمائندگی کرتےہوئے 50 میچز کھیلے اور 13 گول اسکور کیے،آسٹریلوی فٹبال فیڈریشن اورمداحوں نے قومی ٹیم کے لیے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button