فیفا ورلڈ کپ میں فلسطینی پرچم بلند کرنے پر غزہ کے فنکار کا مصری فٹبال کوچ کو بذریعہ آرٹ خراج تحسین

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ کے ایک فلسطینی فن کار نے مصر کے فٹ بال کوچ حسام حسن کو ساحلِ غزہ پر منفرد آرٹ کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا۔
فن کار کا کہنا تھا کہ جب حسام حسن نے ورلڈ کپ کے دوران فلسطینی پرچم بلند کیا تو انہوں نے فلسطینی کاز کی عزت بڑھائی اور فلسطینی عوام کا وقار دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔
فن کار کے مطابق اس ایک اقدام نے غزہ کی پٹی میں رہنے والے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں میں نئی امید اور حوصلہ پیدا کیا اور ان کے جذبے کو دوبارہ زندہ کردیا ۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنےکے بعد مصر کی فٹبال ٹیم اپنے ملک پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر اترتے ہی حکام اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہاگیا۔
کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود رہی، کھلاڑیوں کے باہر آتے ہی مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب تصاویر بنوائیں۔



