شاہ رخ خان بڑے اسٹار تو ہو سکتے ہیں مگر ایک عظیم اداکار ہرگز نہیں، فردوس جمال

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فنی صلاحیتوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین اداکار ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان نے دلیپ کمار کی جانب سے اداکاری کی مبینہ میراث شاہ رخ خان کو منتقل کیے جانے کے حوالے سے سوال اٹھایا۔

اس سوال پر فردوس جمال نے واضح کیا کہ اداکاری کوئی ایسی موروثی جائیداد، ریاست یا تعلیمی ڈگری نہیں ہے جسے ایک شخص دوسرے کو منتقل کر سکے۔

فردوس جمال نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی فنی کارکردگی میں کئی نمایاں خامیاں موجود ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ شاہ رخ خان کی ادائیگی اور جسمانی ساخت اداکاری کے معیارات پر پورا نہیں اترتی، اس لیے وہ ایک بڑے اسٹار تو ہو سکتے ہیں مگر ایک عظیم اداکار ہرگز نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button