ریفریز کے فیصلوں پر کسی کا اثر نہیں ہوتا: فیفا کا مصر، ارجنٹینا میچ میں ’’وی اے آر‘‘ فیصلوں کا دفاع

ہیوسٹن(جانوڈاٹ پی کے)فیفا کا مصر اور ارجنٹینا میچ تنازع پر مؤقف سامنے آگیا۔
چیف ریفری آفیسر پیئرلوئیجی کولینا نے اپنے بیان میں کہا کہ ریفریز پر کسی کا اثر نہیں، فیفا صدر جیانی انفانٹینو بھی ریفریز کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے۔
فیفا کی جانب سےکہا گیاکہ مصر، ارجنٹینا میچ میں مروان عطیہ کا لیسانڈرو مارٹینیز کے پاؤں پر قدم رکھنا واضح فاؤل تھا، وی اے آر کا فیصلہ درست تھا۔
فیفا کے مطابق محمد صلاح اور جولیان الواریز کے درمیان رابطہ نارمل فٹبال کانٹیکٹ تھا، اسے فاؤل قرار نہیں دیا جاسکتا، گول سے پہلے ہونے والے فاؤل پر وی اے آر کسی بھی مرحلے کا جائزہ لے سکتا ہے، وقت یا فاصلے کی کوئی حد مقرر نہیں۔
فیفا نے مصر اور ارجنٹینا میچ میں وی اے آر فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے ریفریز کی دیانتداری پر سوالات مسترد کردیے۔
چیف ریفری آفیسر پیئرلوئیجی کولینا نےکہاکہ فیفا نے ورلڈ کپ ریفریز پر اثرانداز ہونے کے الزامات مسترد کردیے، میچ آفیشلز مکمل خودمختاری سے فیصلے کرتے ہیں۔
کولینا نے ریفریز کی سالمیت پر بے بنیاد الزامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دعوے آفیشلز اور ان کے اہلخانہ کو خطرات سے دوچار کرتے ہیں۔



