بحریہ ٹاؤن منصوبوں کیلئے غیرقانونی طریقہ سے رقوم بھجوانے پر 3 مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)غیر قانونی طریقہ سے بحریہ ٹاؤن کے مختلف پروجیکٹس کیلئے رقم بھجوانے والے 3 مجرمان کو جرمانہ اور قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔
بحریہ ٹاؤن کے مختلف منصوبوں کے لیے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک پیسہ بھیجنے کے مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔
عدالت نے بحریہ ٹاؤن سے وابستہ تین مجرموں کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت سزائیں سنا دی ۔ عدالت نے مجرمان کو ایک ایک سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا حکم دیا۔
مجرمان پر بحریہ ٹاؤن کے مختلف پروجیکٹس کیلئے حوالے اور ہنڈی کے ذریعے سے رقم بیرون ملک بھجوانے کا الزام تھا۔



