بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی کا ایکشن،انگلش بورڈ سے وضاحت طلب

لندن(جانوڈاٹ پی کے)بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ تقریر کی ویڈیو ٹیسٹ میچ ختم ہونے سے پہلے نشر کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو اور ویڈیو جاری کرنا آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ای سی بی نے ڈریسنگ روم کی ریکارڈنگ اور وڈیو نشر کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی۔
بین اسٹوکس نے ساتھی کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ سے آگاہ کرنے والی تقریر کھیل شروع ہونے سے قبل کی تھی۔
آئی سی سی کے مطابق ڈریسنگ روم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میچ کے اختتام سے پہلے جاری نہیں کی جاسکتی۔



