’’اسرائیل کو تباہ کر دو‘‘اسپین کے مشہور فیسٹیول میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کا بڑا بینر خصوصی توجہ کا مرکز

میڈرڈ(جانوڈاٹ پی کے)اسپین کے شہر پامپلونا میں دنیا کے مشہور’سان فرمین فیسٹیول‘ کے آغاز پر ہزاروں افراد نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بہت بڑا بینر لہرایا جو میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

’سان فرمین فیسٹیول‘ کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے جو بینر لہرایا گیا اس پر لکھا ہے’اسرائیل کو تباہ کر دو‘۔

اس بڑے بینر کے علاوہ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے کئی افراد نے اسرائیل مخالف اور بھی متعدد بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

فیسٹیول کے شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں تربوز کے رنگوں والی بڑی ہوا بھری ہوئی گیندیں بھی فضا میں اچھالیں۔

مزید خبریں

Back to top button