آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری،ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بناسکا

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ وار پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبربرقرار ہے، اس کے علاوہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپربراجمان ہیں۔
ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔
ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 14 درجے ترقی کے بعد49 ویں نمبرپرآگئے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیزکےشائےہوپ 6 درجےترقی کےبعد 51 نمبر پر موجود ہیں۔



