ایران،امریکاکشیدگی پرقطراورچین متحرک،دونوں ممالک نےبڑامطالبہ کردیا

دوحہ / بیجنگ(جانوڈاٹ  پی کے)ایران اورامریکا کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قطر اور چین نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، جنگی صورتحال کو مزید بڑھنے سے روکنے اور سفارتی مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قطر نے ایران کی جانب سے کویت اور بحرین پر کیے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے اور ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے۔قطر، ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے سفارتی رابطوں میں ایک اہم ثالثی کردار ادا کرتا رہا ہے، اسی لیے اس کا یہ بیان موجودہ صورتحال میں خاص اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button