ایران کاامریکاکومدددینے والےہرملک کو ٹارگٹ کرنے کا اعلان

تہران(جانوڈاٹ  پی کے)ایران کی مسلح افواج نے سخت دھمکی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک، فوجی اڈہ یا مقام امریکا کو ایران پر حملہ کرنے میں سہولت فراہم کرے گا، اسے ایرانی افواج کی جانب سے ’جائز ہدف‘ تصور کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران کی خودمختاری اور سرزمین کی خلاف ورزی میں امریکی فوج کی کسی بھی قسم کی مدد ناقابل قبول ہے اور اس میں ملوث ہر مقام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’جارح امریکی فوج کو اسلامی ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی میں فراہم کی جانے والی ہر قسم کی معاونت ایرانی مسلح افواج کی نظر میں ایک جائز ہدف ہوگی۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ روکنے کے لیے ایک مفاہمتی معاہدہ یا فریم ورک موجود تھا۔

مزید خبریں

Back to top button