ممکنہ طور پرآج رات بھی ایرانی اہداف پرحملہ کرینگے،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو سمٹ کی سائیڈ لائن میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات

نیویارک(جانوڈاٹ  پی کے)مریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ کی سائیڈ لائن میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کا مستقبل بہت روشن ہے، پولینڈ میں موجود یوکرینی اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں، ترکیہ اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شاندار کام کیا، نیٹ کا اجلاس شاندار رہا۔

امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایرانیوں کا رویہ بہت برا ہے، میں ایرانیوں سے خوش نہیں ہوں، کل انہوں نے جہازوں پر ڈرونز اور میزائل فائر کیے، ممکنہ طور پر آج رات بھی ایرانی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، 47 برس سے ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ صدر زیلنسکی بہت فعال کردار ادا کررہے ہیں، گزشتہ ماہ 25 ہزار جوان یوکرین جنگ میں مارے گئے، روسی ہوں یا یوکرینی، جنگ میں انسان مررہے ہیں، میں نے کئی جنگیں رکوائیں، یہ جنگ بھی رکوا دوں گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کے معاملے پر بات کریں گے، ہم پیٹریاٹ میزائلوں کے انٹرسیپٹرز پر بھی گفتگو کریں گے، یوکرین میں ہمارا بھی مفاد ہے، جس میں معدنی وسائل بھی شامل ہیں، یوکرین میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران مسلسل مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ استعمال کرچکے ہوتے، ہم معاہدے کے بغیر بھی ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روک سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button