شہداءپوری قوم کافخرہیں اورقوم شہداءکی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہےگی،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں این 25 کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
وزیرداخلہ محسن نقوی نے19دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے11جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور قوم شہداء کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی،شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کا اظہار ہیں



