سہیل سلطان اہلیت کیس: وفاقی آئینی عدالت نے حکومتی جواب ریکارڈ پر لے لیا، بیرسٹر گوہر کو جائزے کیلئے مہلت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی اہلیت سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کا جواب ریکارڈ پر لے لیا، جبکہ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر کو حکومتی مؤقف کا جائزہ لینے کے لیے مہلت دے دی۔

وفاقی آئینی عدالت میں کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے مقدمے میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا، جس پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں حکومتی جواب کا جائزہ لینے کے لیے وقت درکار ہے۔

عدالت نے بیرسٹر گوہر کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں حکومتی جواب کا مطالعہ کرنے کے لیے مہلت دے دی اور مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ صوبائی حکومت نے متعلقہ رہنما کی اہلیت سے متعلق قانون سازی کی، جس کے ذریعے لا افسران کو صوبائی حکومت کی سروسز سے الگ کیا گیا، جبکہ ایک فرد کی اہلیت سے متعلق مخصوص قانون سازی بھی کی گئی۔

اس پر بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا بنیادی معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی قانون سازی کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا گیا، بلکہ کیس کا مرکزی نکتہ الیکشن کمیشن کے اختیارات ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button