فیفا ورلڈکپ 2026 کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے تاریخ رقم کر دی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ 2026 کے 23ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، جہاں مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے غیر متوقع طور پر ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

وینکوور میں کولمبیا کے خلاف آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی کامیابی کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کی تمام ٹیمیں مکمل ہو گئیں۔

دو روزہ وقفے کے بعد ورلڈکپ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا، جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجیم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہوگا، جبکہ آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مد مقابل آئیں گے۔

ورلڈکپ کے باقی تین کوارٹر فائنلز پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دے کر 72 سال بعد ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔

پنالٹی ککس میں سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اب اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button