چین کے ہوٹل میں بھورےریچھ کی انٹری، کمرے کا دروازہ توڑ کر مہمانوں کے سامنے پہنچ گیا

تبت(جانوڈاٹ پی کے)چین کے صوبے تبت میں ایک بھورا ریچھ ایک ہوٹل میں گھس آیا اور اس نے ایک بند کمرے کا دروازہ زبردستی توڑ کر اندر داخل ہوگیا، اس کمرے میں دو مہمان موجود تھے۔

نگچو نامی علاقے میں واقع اس ہوٹل کے سیکیورٹی کیمرے میں ہفتے کے روز ریچھ ہوٹل کی ایک راہداری میں گھومتا ہوا نظر آیا اور پھر ایک کمرے میں جہاں مہمان موجود تھے دروازے کو زور لگا کر توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گیا۔

کمرے میں موجود مہمانوں نے بتایا کہ وہ چند سیکنڈ تک ریچھ کو دیکھتے رہے، جس کے بعد وہ خود ہی کمرے سے باہر نکل گیا۔

ہوٹل کے مالک نے ٹارچ اور دیگر آلات کی مدد سے ریچھ کو ڈرایا اور عمارت سے باہر بھگا دیا۔ بعدازاں توڑے گئے دروازے کی مرمت کی گئی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہناہے کہ آئندہ ریچھوں کو ہوٹل کے اندر آنے سے روکنے کے لیے مزیدسخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button