امریکی ریاستوں کا فیس بک اور انسٹاگرام پر سنگین الزامات، میٹا کو 1400 ارب ڈالر جرمانے کا خطرہ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کی چار ریاستوں نے میٹا پلیٹ فارمز پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے فیس بک اور اِنسٹاگرام کو جان بوجھ کر اس انداز میں تیار کیا ہے کہ نوجوان صارفین ان کے عادی بن جائیں، جبکہ ان پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ کیا گیا۔
میٹا کی حالیہ عدالتی درخواست کے مطابق ریاستوں کی جانب سے تجویز کردہ جرمانہ 1400 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، جو کمپنی کی تقریباً 1500 ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے برابر ہے۔
اگست میں اوکلینڈ میں شروع ہونے والے مقدمے میں کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ میٹا نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے نشہ آور نوعیت کی مصنوعات بنا کر ریاستی صارف تحفظ قوانین کی خلاف ورزی کی۔
میٹا نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ جرمانہ شواہد سے ثابت نہیں ہوتا اور صارفین کے تحفظ کے قوانین کی تاریخ میں اتنی بڑی سزا کی کوئی مثال موجود نہیں۔



