اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کرادی گئی، صحت اور قانونی امور پر گفتگو

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)اڈیالہ جیل میں بانی کی بشری بی بی سے ملاقات کرادی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں دونوں میاں بیوی کی ملاقات 25 منٹ تک کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں کے درمیان صحت اور قانونی معاملات پر بات چیت ہوئی، بشری بی بی کی فیملی ممبران سے ملاقات کے بعد بانی سے ملاقات ہوئی۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سے اُن کی بیٹی اور بھابھی نے کانفرنس روم میں ملاقات کی جو 40 منٹ تک جاری رہی۔



