پرنس ہیری لندن ہائی کورٹ میں ڈیلی میل کیخلاف پرائیویسی کا مقدمہ ہار گئے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی شہزادہ ہیری اور 6 دیگر افراد ڈیلی میل اور میل آن سنڈے شائع کرنے والے ادارے کے خلاف پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ایسوسی ایٹیڈ نیوز  پیپرز لیمیٹڈ کے خلاف پرنس ہیری و یگر شخصیات نے 1990 سے 2018 تک ذاتی معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ کرنے والی دیگر شخصیات میں سر ایلٹن جان، ڈیوڈ فرنش، سر سائمن ہیوز، لز ہرلی، سیڈی فراسٹ اور بیرونس ڈورین لارنس شامل تھے جبکہ الزامات میں فون یا وائس میل تک غیر قانونی طریقے سے رسائی، خفیہ نگرانی، طبی اور مالی ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں شامل تھیں۔

اخباری گروپ نے معلومات کے حصول کیلئے غیرقانونی طریقے اپنانے کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ یہ مقدمہ میڈیا کی آزادی اور افراد کے حق راز داری کے درمیان توازن کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جارہا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل پرنس ہیری نے مرر گروپ کے خلاف غیرقانونی طریقے سے معلومات جمع کرکے اسٹوریز شائع کرنے پر 15 دعوے جیتے تھے جبکہ سن اخبار کے پبلیشر نے بھی گزشتہ برس پرنس ہیری سے معافی مانگتے ہوئے معقول معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

پرنس ہیری کہہ چکے ہیں کہ ٹیبلائیڈ میڈیا کی ان کی زندگی میں مداخلت نے ان کی نجی، خاندان اور دماغی صحت پر اثرات مرتب کیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button