سید ایاز علی شاہ شیرازی کا مختلف علاقوں کا دورہ، سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکنِ قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف برادریوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

میرپور ساکرو کے قریب گاؤں حاجی محمد حسن کاتیار میں سید ایاز علی شاہ شیرازی نے وڈیرو حاجی محمد خان کاتیار سے ان کی بھتیجی اور چیئرمین حاجی غلام حسین کاتیار کے بہنوئی مرحوم پیر محمد کاتیار کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

بعد ازاں وہ غلام اللہ کے قریب علی آباد کالونی پہنچے، جہاں خواجہ برادری کی معزز شخصیت احسان خواجہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

تعزیتی ملاقات کے دوران دیدار علی خواجہ، محمد علی خواجہ، نورالدین خواجہ اور خواجہ برادری کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔

بعد ازاں سید ایاز علی شاہ شیرازی نے غلام اللہ کے قریب گاؤں سلیمان ناہیو کا بھی دورہ کیا، جہاں سابق چیئرمین کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر عبداللطیف ناہیو، عامل جاوید ناہیو اور ناہیو برادری کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔ سید ایاز علی شاہ شیرازی نے تمام سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔

مزید خبریں

Back to top button