اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ بین الاقوامی اجلاسوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف اہم بین الاقوامی پروگراموں، سربراہی اجلاسوں اور سفارتی مصروفیات کے حوالے سے جاری تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر مؤثر سفارت کاری کے فروغ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سپیشل سیکرٹری (اقوام متحدہ)، ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) سمیت وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی اور آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Back to top button