ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا

قم(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم منتقل کر دیا گیا، جہاں آج ان کی دوبارہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
اس سے قبل تہران میں ہونے والی نمازِ جنازہ میں لاکھوں نہیں بلکہ ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ایرانی ذرائع نے شرکاء کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ کے درمیان بتائی، جبکہ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے جاری سیٹلائٹ تصاویر میں بھی غیر معمولی عوامی ہجوم کو نمایاں کیا گیا۔
Surrounded by millions of grieving mourners.
Scenes from the funeral procession honoring the bodies of the #Martyred_Leader and his martyred family members as they were carried through the streets of #Tehran. pic.twitter.com/9IRSZQe9ZW
— Tehran Times (@TehranTimes79) July 6, 2026
رائٹرز کے مطابق یہ جلوسِ جنازہ حالیہ جنگ کے بعد ایران میں قومی اتحاد اور مزاحمت کی علامت بن کر سامنے آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنازے میں عوام کی بھرپور شرکت نے امریکا اور اسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کو کمزور یا تقسیم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس عوامی مظاہرے نے نہ صرف ایران کے داخلی اتحاد کو تقویت دی بلکہ آبنائے ہرمز پر اس کے مؤقف کو بھی مزید مضبوط کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی ممکنہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کی اہمیت اور ایران کے کردار کو نظرانداز کرنا آسان نہیں ہوگا۔



