کیفے میں نماز ادا کرتے عاطف اسلم کی ویڈیو وائرل، مداحوں نے خوب سراہا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)معروف گلوکار عاطف اسلم کی کیفے میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عاطف اسلم اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک کیفے میں موجود تھے جہاں دورانِ گفتگو انہوں نے نماز کا وقت ہونے پر ایک کونے میں جا کر نماز ادا کی۔ وہاں موجود افراد میں سے کسی نے اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان کے روحانی پہلو کی تعریف کر رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے "ماشاءاللہ” اور "اللہ ہم سب کو ہدایت دے” جیسے تبصرے کرتے ہوئے گلوکار کے عمل کو قابلِ تقلید قرار دیا۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم نہ صرف اپنی گائیکی بلکہ روحانی کلام پیش کرنے کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں، اور ان کے مداح ان کے اس انداز کو خاص طور پر پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faizan (@faizanaadeez_1)

مزید خبریں

Back to top button