وزیراعظم کی آئندہ سال حج آپریشن مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم نےآئندہ سال حج آپریشن مکمل طورپر ڈیجیٹلائز کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے وزارتِ مذہبی امور سے حج ڈیجیٹلائزیشن کا جامع اور قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈیجیٹلائز کا مقصد عازمین حج کو زیادہ شفاف، تیز اور آسان خدمات کی فراہمی ہے، وزارتِ مذہبی امور سے حج ڈیجیٹلائزیشن کا جامع اور قابل عمل پلان طلب کیا گیا ہے، وزارتِ مذہبی امور نے وزیراعظم کی ہدایت پر ہوم ورک کا آغاز بھی کر دیا۔ذرائع کا کہناتھا کہ آئندہ حج میں زیادہ تر مراحل آن لائن،ڈیجیٹل نظام کے تحت انجام دیئے جا سکیں گے، حج درخواست، تصدیق اور ادائیگی کے نظام کو مزید جدید بنایا جائے گا، عازمین حج کو مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔حج آپریشن میں شفافیت، رفتار،سہولت بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہو گی، حج سے متعلق تمام مراحل کو ایک ہی نظام سے منسلک کر دیا جائے گا، وزارتِ مذہبی امور حکام کی مختلف اداروں سے تکنیکی مشاورت جاری ہے۔سفارشات میں نادرا، بینکنگ اور دیگرمتعلقہ نظاموں کے انضمام ، حج انتظامات میں انسانی مداخلت کم اور خودکار نظام بڑھانے کی تجویز شامل ہے۔ شکایات کے اندراج اور ازالے کے لیے جدید ڈیجیٹل میکنزم تیار ہو گا۔



