سینئرصحافی نوراللہ کے والد مختاراحمدسپردخاک،نمازجنازہ میں سینئر صحافیوں،بیوروکریٹس،رشتہ داروں اور دیگر کی شرکت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینئرصحافی اور اینکر پرسن نور اللہ کےوالدمختار احمد کو سپرد خاک کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن نور اللہ کےوالد مختاراحمد جو ایک روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے کوآج بعد ازنمازعصر سپردخاک کردیاگیا۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد بی بلاک،سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں چیف ایگزیکٹو999کمیونیکیشن چوہدری ارسلان وڑائچ، ایڈیٹرانچیف روزنامہ پاکستان،سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی،بیوروچیف جی این این شہزادبٹ،سینئرصحافی حبیب اکرم،سینئرصحافی اور اینکرپرسن سیدعمران شفقت،سعیدچودھری،اینکر پرسن امدادسومرو،توصیف خان،سینئرصحافی نویدچودھری سمیت سینئرصحافیوں،بیوروکریٹس اور تمام مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں دوست احباب اور قریبی رشتہ دار بھی شریک تھے۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو999کمیونیکیشن چوہدری ارسلان وڑائچ نے سینئر صحافی نور اللہ کے والد کے انتقال پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

مزید خبریں

Back to top button