دیپالپور:آر پی او ساہیوال ڈویژن محمد ایاز سلیم کی تھانہ شیرگڑھ میں کھلی کچہری

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپور کے نواحی قصبہ تھانہ شیرگڑھ میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن محمد ایاز سلیم نے کھلی کچہری لگائی دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے لوگوں کے مسائل خود سن کر فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی ،سرکل اور متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے آر پی او ساہیوال نے کھلی کچہری کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی جی کے حکم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد عوام کو گھر کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کیا جائےبہترین پولیس سروسز کی فراہمی میری اور پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



