ٹنڈوباگو،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط لینے آئی خواتین کااحتجاج

ٹنڈوباگو(رپورٹ/جانوڈاٹ پی کے) ٹنڈوباگو میں بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی قسط وصول کرنے کیلئے آنے والی مستحق خواتین نے مبینہ کٹوتیوں کے خلاف ٹنڈوباگو۔جھڈو روڈ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک معطل ہوگئی۔ مظاہرین خواتین نے الزام عائد کیا کہ ڈیوائس ہولڈرز فی مستحق خاتون 3 ہزار روپے کی مبینہ کٹوتی کیے بغیر رقم ادا نہیں کر رہے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مکمل رقم کے حصول کے لیے متعدد بار احتجاج کیا، تاہم انہیں ریلیف نہیں ملا۔ مظاہرین نے مزید الزام لگایا کہ BISP کے بعض افسران بھی مبینہ طور پر اس کرپشن میں ملوث ہیں۔ دھرنے میں شریک خواتین نے مطالبہ کیا کہ مبینہ کٹوتیوں میں ملوث ڈیوائس ہولڈرز اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور تمام مستحق خواتین کو بغیر کسی کٹوتی کے مکمل رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب خبر فائل کیے جانے تک متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔

مزید خبریں

Back to top button