لاڑکانہ میں پولیس اہلکارکو شہید کرنے والا بدنام ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ایس ایس پی احمد چودھری کے مطابق تھانہ مارکیٹ کی حدود سر کٹیو پیر والے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا اس موقع پر پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت رفیق ولد مور چانڈیو رہائشی گاؤں علی اصحابو تحصیل واره ضلع قمبر شہداد کوٹ کے طور پر ہوئی ہے. ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں نامزد تھا، جن میں رہزنی اور پولیس مقابلے کے پرچے شامل ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو پولیس جوان مجیب الرحمٰن سولنگی کو شہید اور پولیس جوان نعمت الله میمن کو زخمی کرنے کے مقدمے کا مرکزی ملزم بھی تھا۔پولیس کے مطابق حاصل کرده معلومات و کرمنل کارڈ کے مطابق مذکوره ڈاکو صوبه سندھ کے مختلف اضلاع میں لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا جس کا کرمنل رکارڈ اور سی سی ٹی وی رکارڈ بھی سامنے آگیا ہے، ہلاک ڈاکو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا جبکہ اس کے فرار ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لیے مقابلے والی جگہ سرچ آپریشن جاری ہے.



