خامنہ ای کے جنازے میں عوام کا ہجوم دیکھ کر حیران ہوا، چاہتا تو سب کو نشانہ بنا سکتا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد اور ان کے جذباتی ردِعمل نے انہیں حیران کر دیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ ایرانی عوام آیت اللہ علی خامنہ ای سے نفرت کرتے ہیں، تاہم جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو روتے دیکھ کر ان کی یہ رائے بدل گئی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ چاہتے تو جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے، لیکن ایسا نہیں کیا، کیونکہ ان کے بقول اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہتا۔
امریکی صدر کے اس بیان نے ایک بار پھر ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور سفارتی معاملات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
::>