وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کی ہولناک تباہی، ہلاکتیں تقریباً 3 ہزار، ہزاروں زخمی و بے گھر

کراکس(ویب ڈیسک) وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 954 ہو گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی، بے گھر اور لاپتہ ہیں۔

وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق حالیہ زلزلوں میں 16 ہزار 592 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 6 ہزار 309 شہری اپنے گھروں سے محروم ہو کر بے گھر ہو گئے ہیں۔ طبی ٹیموں نے اب تک 22 ہزار 445 متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 30 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، جن میں 3 ہزار 281 غیر ملکی ریسکیو ورکرز بھی شامل ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلے آئے تھے، جن کے نتیجے میں متعدد عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ریسکیو کارروائیاں آگے بڑھنے کے ساتھ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button