پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، پہلی CAR-T Cell تھراپی نے 21 سالہ مریض کو نئی زندگی دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ مسلح افواج کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر نے پاکستان میں پہلی بار کار ٹی سیل تھراپی کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر نے کار ٹی سیل تھراپی جیسے جدید علاج کو کامیابی سے انجام دیا، جدید کار ٹی سیل تھراپی کے بعد 21 سالہ مریض مکمل صحتیاب ہو گیا۔
آرمی میڈیکل کور کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق کے بعد پاکستان میں پہلی کار ٹی سیل تھراپی کو کامیاب بنایا ہے۔



