مراکش نے کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ہیوسٹن(جانوڈاٹ پی کے)فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں مراکش کی ٹیم کینیڈا کو تین صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں کھیلےگئے راؤنڈ آف 16 کے پہلے میچ میں مراکش کے مڈ فیلڈر عزالدین اوناحی نے شریک میزبان کینیڈا کے خلاف دوسرے ہاف میں گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوائی۔
مراکش کی جانب سے دوسرا گول بھی عزالدین اوناحی نے کیا اور ٹیم کی برتری 0-2 کردی۔
آخری لمحات میں مراکش کا تیسرا گول صفیان رحیمی نے کیا اور ٹیم کی کوارٹر فائنل میں رسائی پر مہر ثبت کردی۔



