اکشے کمار نے ایک ماہ میں تقریباً 20 کروڑ روپے مالیت کے 4 فلیٹس فروخت کر دئیے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ممبئی کی مہنگی جائیدادوں کی مارکیٹ میں صرف ایک ماہ کے دوران تقریباً 20 کروڑ روپے مالیت کے 4 فلیٹس فروخت کر دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پراپرٹی رجسٹریشن ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اکشے کمار نے 30 جون 2026 کو ممبئی کے علاقے ملنڈ ویسٹ میں واقع اوبرائے اینگما کی 18 ویں منزل پر موجود 2 لگژری اپارٹمنٹس 12.38 کروڑ روپے میں فروخت کیے۔

ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 1886 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ 3 پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔

اکشے کمار نے یہ دونوں فلیٹس 2017 میں مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے میں خریدے تھے، جنہیں فروخت کر کے انہوں نے 3.3 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔

اس سے قبل جون 2026 کے آغاز میں اکشے کمار نے بوریولی ایسٹ میں واقع اوبرائے اسکائی سٹی کے 2 اپارٹمنٹس بھی فروخت کیے تھے، جن کی مالیت 7.10 کروڑ روپے تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوں صرف ایک ماہ کے دوران اداکار نے تقریباً 19.5 کروڑ روپے مالیت کی 4 رہائشی جائیدادیں فروخت کیں۔

مزید خبریں

Back to top button