حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول پر لیوی 6 روپے 22پیسے فی لیٹر بڑ ھا دی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرلیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 رپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
البتہ ڈیزل پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم کر کے 70 روپے82 پیسےفی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر لیوی 20 روپے 36 پیسے برقرار ہے۔



