ایس ایس پی لاڑکانہ کا سخت ایکشن، فرائض میں غفلت پر7 پولیس اہلکار برطرف،88 افسران واہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں ایس ایس پی احمد چودھری نے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا جس کے دوران شوکاز نوٹسز اور دیگر مختلف محکمانہ امور کے متعلق سماعت کی گئی.
اس موقع پر فرائض میں غفلت برتنے پر 95 پولیس افسران و جوانان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں. سزائیں پانے والوں میں 07 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا جبکہ بقایہ 88 پولیس افسران و جوانان کے خلاف فارفیوچر اور سینچوئر جیسی مختلف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لاٸی گئیں.
برطرف ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل سعید احمد، کانسٹیبل نظام الدین عبدالقيوم، افتخار احمد، آر پی سی منصور احمد، توفیق احمد اور غلام مصطفیٰ شامل ہیں.
ایس ایس پی احمد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی حفاظت جیسے اہم فریضے میں غفلت برتنے پر کسی کو بخش نہیں کیا جائے گا.



