آزاد کشمیر: تنویر الیاس کے بعد پی پی پی کے مرکزی نائب صدر خواجہ طارق سعید بھی مستعفی

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد جموں و کشمیر میں سابق وزیراعظم تنویر الیاس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے کے مرکزی نائب صدر اور موجودہ وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کے انتہائی اہم ساتھی حویلی سے ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے نائب صدر اور ممبر کشمیر کونسل طارق سعید ایڈووکیٹ نے اپنی برادری اور حامیوں سمیت پیپلزپارٹی کے ساتھ طویل رفاقت کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق سعیدایڈووکیٹ حویلی سے اسلام آباد آئیں گے اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خواجہ طارق سعید استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکٹ پر موجودہ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل راٹھورکے مقابلے میں حویلی سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے وزیراعظم آزادکشمیر کے حلقے سے ایک اور ممبر کشمیر کونسل اور سابق ممبر اسمبلی سے بھی شمولیت کے لیے رابطے جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button