اسلام دشمن نجی اردو چینل پر پابندی لگائی جائے سنی تحریک گجو کے رھنمائوں کا نجی ادرو چینل کے خلاف احتجاج

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن )سنی تحریک گجو کی جانب سے ایک نجی چینل نیوز پر پیش کی جانے والی ڈاکیومینٹری میں اسلام دشمن مواد شامل کرنے کے خلاف شاہی بازار گجو سے ریلی نکالی گئی۔
سنی تحریک کے ڈویژنل صدر بھنبھور محمد آصف قادری، ضلعی صدر محفوظ میمن، عزیز احمد کنبھار، محمد اسلام، عبدالقیوم عطاری، عبدالرحیم قادری، آصف شاہ کاظمی، حاجی ستار میمن، زبیر درس اور کامران میمن کی قیادت میں نکلی ہوئی احتجاجی ریلی قومی شاہراہ سے ہوتی ہوئی پریس کلب گجو کے سامنے پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے آصف قادری، عبدالقیوم عطاری اور دیگر نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی اردو چینل پر چلائی گئی ڈاکیومینٹری میں رسول پاک ﷺ کی شان میں کی گئی گستاخی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں جس کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے آئین کی دفعہ 295 سی کے تحت مذکورہ نجی چینل کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے چینل کو بند کیا جائے۔



