ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل آگیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض انٹرنیٹ صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں ڈیگریڈیشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ ٹریفک کو اس دوران متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button