241 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹنگ کمپنیاں اس قیمت پر ایل پی جی نہیں دے رہیں، ڈسٹری بیوٹر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے اوگرا کی مقررہ قیمت پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں سے ترسیل ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی پاکستان کے وائس چیئرمین ملک تیمور نے ایکسپریس کے استفسار پر بتایا کہ پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیاں اوگرا کے مقررہ قیمت سے زائد پر ڈسٹری بیوٹرز کو بشمول سیلز ٹیکس کی کٹوتی کے ایل پی جی فروخت کرتی ہیں اور ڈسٹری بیوٹرز کے مطالبے کے باوجود انہیں ایل پی جی کی انوائس فراہم نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے آج تک کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں صارفین کو اوگرا کے مقررہ قیمت پر ایل پی جی میسر نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل اوگرا نے فی کلوگرام ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 241 روپے مقرر کی ہے لیکن مارکیٹنگ کمپنیاں اس نئی قیمت پر ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی نہیں فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیاں منظم انداز سے عام صارف کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں جبکہ بدنام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ہوتے ہیں جنہیں مجبورا کمپنیوں کی زبانی شرائط پر ایل پی جی خرید کر اپنے معاش کو جاری رکھنا پڑتا ہے۔

ملک تیمور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے جس کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اوگرا ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے مجوزہ نگرانی کی حکمت عملی ترتیب تاکہ مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر ایل پی جی کی فروخت کی بنیاد کا قلعہ قمع ممکن ہوسکے۔

مزید خبریں

Back to top button