چودھری شافع حسین سے مجیب الرحمان شامی کی ملاقات، چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر صنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین سے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، سرور شاہدہ ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر سعید الٰہی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ انہیں شہید چودھری ظہور الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کی سیاسی جدوجہد کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ملک، جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button