جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس بے قابو، ہلاکتیں 438 تک پہنچ گئیں


کانگو(ویب ڈیسک) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا شدت اختیار کر گئی، جہاں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 438 ہو گئی ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ایبولا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1,406 تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگرانی، علاج اور وبا پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
حکام نے وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا ہے، جبکہ طبی ٹیمیں متاثرہ افراد کی بروقت تشخیص اور علاج میں مصروف ہیں۔
ماہرین صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مشتبہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر طبی مراکز سے رجوع کریں۔