ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کیخلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیپلزپارٹی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں مرکزی زمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے مظالم، کرپشن اور نااہلی خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

انیس قائم خانی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مظالم حد سے تجاوز کر چکے ہیں، کراچی سے کشمور  تک سندھ بھر کی مظلوم عوام حکمرانوں کی کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف سراپائے احتجاج ہے۔

انیس قائم خانی نے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر عوامی رابطے تیز کریں اور لوگوں کو جدوجہد میں شامل ہونے کا پیغام پہنچائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں علاقائی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button