مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ اسمبلی میں حل ہونا چاہیے، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز  راٹھور کا کہنا ہےکہ  مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ ایک بامعنی بحث کا متقاضی ہے، مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے پر بحث کے لیے موزوں ترین جگہ قانون ساز اسمبلی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیرکا کہنا تھا کہ  سیاسی حقوق حاصل کرنےکا بہترین طریقہ سیاسی جدوجہد ہے، احتجاج یا ہنگامہ آرائی نہیں، جہاں تک مہاجرین کی نشستوں کا تعلق ہے، توان کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے۔

فیصل ممتازراٹھورکا کہنا تھا کہ مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، بلکہ ایک جائز مطالبہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button