ورلڈ بینک کی این ایف سی ایوارڈ میں اصلاحات اورزرعی آمدن پرٹیکس لگانے کی سفارش

اسلام آباد(جانوڈات پی کے)عالمی بینک نے این ایف سی ایوارڈ میں اصلاحات کی سفارش کردی ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی، سماجی تحفظ، انفرا اسٹرکچر، سیکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ سمیت اہم قومی منصوبوں اورشعبوں کامالی بوجھ وفاق اورصوبے ملکراٹھائیں۔عالمی زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اور پراپرٹی ٹیکس کے یکساں نفاذ پر بھی زور دیا ہے۔عالمی بینک نے وفاقی مالیاتی نظام مضبوط بنانے سے متعلق جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں این ایف سی ایوارڈ اور اضافی مراعات کو کارکردگی، شفافیت، مالی نظم و ضبط اور بہتر خدمات سے جوڑنے کی سفارش کی گئی ہے۔عالمی بینک نے قرضوں کی ادائیگی، انفرا اسٹرکچر،سماجی تحفظ،سیکیورٹی اور ماحولیاتی منصوبوں میں پیش رفت کیلئے باہمی تعاون پر زور دیا ہے۔اترقی کیلئے مالیاتی نظام کی مضبوط وفاقیت پر جاری رپورٹ کے مطابق 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کی ذمہ داریوں اور ریونیو میں اضافہ ہوا لیکن قومی مالیاتی نظام میں کمزوریاں برقرار ہیں۔



