پاکستان، روس پارلیمانی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر متفق، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی فیڈریشن کونسل کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین آندرے دینیسوف اور دفاع و سلامتی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین ولادیمیر چیزوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے اور قانون سازی، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور دیگر شعبوں میں روابط بڑھانے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی سفارت کاری اور قانون ساز اداروں کے درمیان مضبوط روابط دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان اور روس کے درمیان مسلسل فروغ پاتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے باہمی اعتماد، تعمیری مکالمے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button