سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4,100 روپے سستا ہوگیا


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4,515 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 25 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 349 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر سستا ہو کر 4,024 ڈالر پر آ گیا۔