چین نے جاپان کی 20 تنظیموں اور کمپنیوں کو برآمدی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین نے جاپان کی 20 تنظیموں اور کمپنیوں کو برآمدی  بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے ایسے سامان کی برآمدات پرپابندی لگائی ہے جو فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ  20 جاپانی اداروں کو  واچ لسٹ میں بھی شامل کیا ہے، واچ لسٹ میں شامل جاپانی اداروں کو  حساس اشیاء کی درآمد سے قبل اضافی جانچ اور ضمانتیں فراہم کرنا ہوں گی۔

چین کا کہنا ہےکہ  یہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو  پورا کرنےکے لیےکیےگئے ہیں۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق ان پابندیوں  سے عام تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال جاپانی وزیراعظم کے تائیوان سے متعلق متنازع بیان کے بعد چین  اور جاپان کے تعلقات کشیدہ  ہوگئے تھے، جاپانی وزیراعظم نے کہا تھاکہ تائیوان پر حملہ ہوا تو ٹوکیو فوجی ردعمل دے سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فروری میں بھی چین درجنوں جاپانی کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button