جنوبی ایشیاکےغیر ملکی قرض تلے دبے 8 ممالک میں بھارت سرفہرست، پاکستان کا دوسرا نمبر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی ایشیا کے غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبے پہلے 8 ممالک میں بھارت سر فہر ست اور پا کستان دوسرے نمبر پر ہے۔
2026کی رپورٹ کے مطابق بھارت پر کل بیرونی قرضہ 765بلین ڈالر ہے، انڈیا کا ہر شہری 535 ڈالر کا مقروض ہے جبکہ پاکستان پر کل بیرونی قرضہ 138بلین ڈالر ہے جو فی شہری 530 ڈالر ہے۔
بنگلا دیش کا تیسرا نمبر ہے جس کا بیرونی قرضہ 102 ارب ڈالر ہے جو فی شہری 590ڈالر ہے۔ سری لنکا کا قرضہ 57 ارب ڈالر ہے اور فی شہری قرضہ 2590 ڈالر ہے۔
غیر ملکی قرض میں نیپال پانچویں نمبر پر ہے جس کا قرضہ 11بلین ڈالر ہے، فی شہری 370 ڈالر ہے۔
بھوٹان کا قرضہ تین اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہے جو فی شہری 4400ڈالر ہے جبکہ مالدیپ کا کل قرضہ چار ارب ڈالر ہے اور ہر شہری 7500ڈالرکا مقروض ہے۔ افغانستان دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا مقروض ہے جہاں ہر افغان شہری 60 ڈالر کا مقروض ہے۔



