اسرائیل کے غزہ پرحملے میں حماس کے کمانڈر اسماعیل مصری شہید

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس ادارے شِن بیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے غزہ میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں حماس کی رفح بریگیڈ کے عسکری سیکیورٹی شعبے کے سربراہ اسماعیل مصری کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گزشتہ منگل کو خفیہ ادارے شن بیٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔ترجمان اسرائیلی نے بتایا کہ اسماعیل مصری کی لاش کی باقیات کے ایک حصے کو اسرائیل لایا گیا اور فرانزک لیب میں تصدیق کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ حملے میں نشانہ بننے والے اسماعیل مصری ہی تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسماعیل مصری حماس کی رفح بریگیڈ کے ایک سینئر رہنما تھے اور وہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے اور اس کی نقل و حرکت کو متاثر کرنے کی سرگرمیوں کے ذمہ دار تھے۔

مزید خبریں

Back to top button