آبنائے ہرمزمیں بحری جہازوں کی آمدورفت میں واضح کمی آگئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آبنائےہرمز سے گزرنے والی تجارتی بحری آمدورفت میں دو بحری جہازوں پر حالیہ حملوں کے بعد نمایاں سست روی دیکھی جا رہی ہے، جس سے دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں سے ایک کی سلامتی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے دو تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد کئی شپنگ کمپنیوں، انشورنس اداروں اور چارٹر آپریٹرز نے اس اہم بحری راستے سے متعلق اپنے سکیورٹی خدشات کا دوبارہ جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 25 جون کو سنگاپور میں رجسٹرڈ کنٹینر شپ ایور لوولی کو نقصان پہنچا، جبکہ 27 جون کو پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم/ٹی کیکو بھی حملے کا نشانہ بنا۔



