گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری مؤخر

گلگت بلتستان(جانوڈاٹ پی کے) گلگت بلتستان اسمبلی میں یکم جولائی کو ہونے والی نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری کی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے تقریب ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حلف برداری کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے، جس کے پیشِ نظر تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ہیں اور دوسری مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تقریب اب بلاول بھٹو زرداری کی دستیابی کے مطابق منعقد کی جائے گی۔



